متحدہ قومی موومنٹ کے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کا خاکہ عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے خاکے تیار کئے جا رہے ہیں۔  خیال رہے کہ رشید گوڈیل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو جا رہے تھے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے رشید گوڈیل شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا تھا۔ حملے کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا۔ رشید گوڈیل کو جبڑے، گردن اور سینے کے پاس پانچ سے چھ گولیاں لگیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق سینے میں لگنے والی گولی نے ان کے ایک پھیپھڑے کو شدید نقصان پہنچا۔  رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ ایسے وقت ہوا تھا جب ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر نائن زیرو پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم کی قیادت سے مذاکرات جاری تھے۔  –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.