اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے تعلیم پر حملہ کے نام سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ شام عراق ، لیبیا اور یمن میں نو ہزار سے زائد سکول اب اس قابل نہیں رہے کہ وہاں درس و تدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکے۔
خانہ جنگی کے شکار ممالک میں ایک کروڑ سینتیس لاکھ بچے سکول نہیں جاتے یہ تعداد سکول جانے والی عمر کے بچوں کی مجموعی تعداد کا چالیس فیصد ہے ۔رپورٹ کے مطابق سکولوں پر حملے، اساتذہ و طلبا کا اغوا اور قتل معمول بن چکا ہے جبکہ بچوں کے اوپر لڑائی کے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
یونیسف کا کہنا ہے کہ 2014 کے دوران شام، عراق، لیبیا، فلسطین، سوڈان اور یمن میں 214سکول حملوں کا نشانہ بنے جبکہ مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میں بچوں کے مستقبل کے حوالے سے امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔
Leave a Reply