پشاور : طوفانی بارش سے پانچ افراد جاں بحق ، دس زخمی، آسمانی بجلی سے گرنے رکشے ، گاڑیاں جل گئیں –

پشاور میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تیز ہوائوں کے ساتھ بارش شروع ہو گئیں جس نے ہر طرف تباہی مچا دی ۔ طوفانی بارش سے افغان کالونی ، لنڈی سڑک ، پھندو چوک ، پھندو قدیم اور نشترآباد میں متعدد مکانات گر گئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں ، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔ قاضی کلے میں ٹیکسی سٹینڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے متعدد رکشے اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں بارش کے ساتھ چلنے والی ہوا کی رفتار 50 ناٹ تھی۔ تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی وجہ سے زیادہ تباہی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بارش سے شہر کے بیشترعلاقے بھی زیر آب آ گئے ، بارش کا پانی گلیوں اور سڑکوں میں رات گئے تک کھڑا رہا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.