ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائد

ڈی جی بٹ کوجمعرات کو اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے بعد عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کی، تاہم ڈی جے بٹ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

بعدازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 10 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری

واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے گذشتہ ماہ 21 اگست کو ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جبکہ 24 اگست کو پیشی کے دوران عدالت نے ان کی ضمانت 3 ستمبر تک کے لیے منظور کرلی تھی.

ڈی جے بٹ کے خلاف گزشتہ سال 12 اگست کو تھانہ سیکٹریٹ میں ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مذکورہ کیس میں ڈی جے بٹ کو پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران ستمبر 2014ء میں گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انھیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور

یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں ڈی جے بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ سال دھرنے کے دوران ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی میوزک سروس کی مکمل رقم ادا نہیں کی گئی۔

بعد ازاں ڈی جے بٹ اور پی ٹی آئی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں 25 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی پر اتفاق ہوگیا تھا۔weq

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.