گجومتہ میں روہی نالے کے قریب گارمنٹس فیکٹری کے محنت کشوں پر دوپہر کے وقت قیامت ٹوٹ پڑی۔ محنت کش لنچ بریک کے دوران کھانا کھا رہے تھے کہ فیکٹری کی چھت منہدم ہو گئی اور 20 سے زیادہ افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے محنت کشوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا۔ محنت کشوں کو منوں ملبے کے نیچے سے نکالا گیا تو محمد بوٹا، محمد علی، طارق اور شہزاد نامی 4 محنت کش دم توڑ چکے تھے، جبکہ 12 دیگر افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے مالک اور منیجر سمیت فیکٹری انتظامیہ کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
Leave a Reply