‘متحدہ کو دیوار سے لگانے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے، مطالبات مانے جائیں’

ccc

پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ استعفوں کے باوجود مولانا فضل الرحمان کی یقین دہانی پر مذکرات کیلئے گئے، اب ایم کیو ایم کی بات کسی نہ کسی کو سننا ہو گی، اور جائز مطالبات ماننے پڑیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کسی کو دیوار سے لگانے کے نتائج اچھے نہیں ہوتے، متحدہ کا مینڈیٹ چھین کر اگر کسی اور کو دیا جا رہا ہے تو یہ کراچی کے عوام کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہوگا۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف چھاپے آئین اور قانون کے خلاف ہیں اور اگر جرائم پیشہ لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے تو ہم آپ سے بڑھ کر اس کام کے حق میں ہیں۔
 

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.