محسن علی کا کاشف کے ساتھ مل کر عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعتراف ، معظم علی سہولت کار نکلا –

عمران فاروق قتل کیس سے جڑے کئی اہم سوالات کے جواب مل گئے ہیں ، سکاٹ لینڈ یارڈ کی قتل کے اہم ملزم محسن علی سے تفتیش کے دوران کڑیوں سے کڑیاں ملیں اور کئی الجھی گتھیاں سلجھ گئیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم نے اسلام آباد میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تیسرے اور آخری ملزم محسن علی سے دو روز تک تفتیش کی ، تفتیش کے لیے سوال نامہ خالد شمیم اور معظم علی سے کی گئی تفتیش کی روشنی میں تیار کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش محسن علی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا واردات میں کاشف بھی شریک تھا ، محسن نے بتایا کاشف اور اسے لندن بھجوانے اور مالی معاونت میں معظم علی نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ بیرون ملک سے کراچی واپسی پر معظم علی ائیرپورٹ پر ان کا منتظر تھا، سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق تینوں ملزموں سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد اب کسی بھی ضروری معلومات کے لیے اسلام آباد میں صرف جے آئی ٹی سے رابطہ کیا جائے گا۔ دنیا نیوز کے پروگرام “دنیا کامران خان کے ساتھ” میں ملزم محسن کے اعتراف جرم کو عمران فاروق قتل کیس میں اہم موڑ قرار دیا گیا ہے ،پروگرام میں کہا گیاہے کہ پاکستان اور برطانیہ میں تحویل ملزمان کا معاہدہ ہونے والا ہے اور محسن علی وہ پہلا ملزم ہوسکتا ہے جسے برطانیہ کے حوالے کیا جائے گا۔ g

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.