پنجاب کے مختلف شہروں سے 78 من خراب گوشت برآمد، 35 افراد گرفتار
لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک نے گرین ٹاؤن، کاہنہ اور لیاقت آباد سمیت متعدد علاقوں میں چھاپوں کے دوران مزید 8 من سے زائد مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا، 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سرگودھا میں اندرونِ شہر،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن، کوٹ فرید روڈ پر 50 من سے زیادہ مضرِ صحت گوشت برآمد کر کےتلف کر دیا گیا، جب کہ 18 قصاب گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں جھمرہ روڈ پر چھاپوں کے دوران 800 کلو مضرِ صحت گوشت پکڑا گیا، جب کہ 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فیصل آباد میں پولیس کی اسپیشل برانچ کو مردہ جانوروں کے گوشت کی تلاش پر لگا دیا گیا ہے۔
Leave a Reply