بلوچستان :قلعہ سیف اللہ سے کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر گرفتار

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں حساس ادارے کی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 اہم کمانڈروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ( ٹی ٹی پی ) کے 2 اہم کمانڈروں کو گرفتار کرلیا ہے جو کوئٹہ اور گرد و نواح میں تخریب کاری کرنے کے منصوبے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منقتل کر دیا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.