وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے پولیس کی تربیت کا معیارگزشتہ برسوں کی نسبت بہت بہتر ہوا ہے ، ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں جلد اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ لاہور میں ریلوے پولیس ٹریننگ سینٹر میں 63 ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب ہوئی جس میں 500 جوانوں نے حصہ لیا ۔ پاس آئوٹ ہونے والوں میں 456 مرد اور 46 خواتین شامل تھیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوےکی زمینوں اور اثاثوں پر قبضے کو چھڑایا جائے گا جبکہ ریلوے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتیں ۔ جس طرح میرٹ پر تعینات ہوئے اسی طرح محکمے میں میرٹ کی پاسداری کو یقینی بنائیں –
Leave a Reply