فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 5 مزدور ہلاک

`

کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے بوائلر دھماکے سے فیکٹری کی تین منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں آگ لگ گئی۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت سے فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود 42 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر ملبے کے نیچے دبے ہوئے مزدوروں کو نکالا جبکہ ریسکیو عملے کے پہنچنے میں تاخیر پر زخمیوں کو چار پائیوں اور کرسیوں پر ڈال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال پہنچائے گئے پانچ مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دس مزدوروں کو تشویشناک حالت میں لاہور بھیج دیا گیا ہے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے 13 مزدوروں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جاری ہیں۔

ادھر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کے مالک اور مینجر کو گرفتار کرلیا ہے۔

فیکٹری کے ملبے کو ہٹانے کا کام اب بھی جاری ہے جبکہ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے ملبے میں اب بھی 14 مزدروں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری کو طلب کرلیا ہے۔popo

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.