لاہور اسٹیشن سے پکڑا گیا گوشت حرام نہیں مضر صحت تھا، وزیر خوراک

دو ستمبر کو صبح دس بجے کے قریب اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مار کر راولپنڈی سے لاہور آنے والے اسی کلو گوشت کو قبضے میں لے لیا اور دعوی کیا کہ حرام جانور کا گوشت ہے اور جب اتھارٹی کے حکام سے یہ استفسار کیا گیا کہ اُنہوں نے بنا تصدیق کے کیسے پکڑے جانے والے گوشت کو حرام جانور کا گوشت قرار دے دیا ہے تو اُنہوں نے اپنے موقف میں تبدیلی کی اور قرار دیا کہ گوشت کو ٹیسٹ کے لیے لیبارٹی بھیج دیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے پر ہی حتمی رائے دی جا سکے گی۔ عوام کو انتہائی تشویش میں مبتلا کر دینے والی اِس خبر کو سامنے آئے اسی گھٹنے کے بعد پنجاب کے وزیر خوراک بلال یسین نے انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب کو لیبارٹری رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشن سے پکڑے جانے والا گوشت مضر صحت تھا مگر حرام جانور کا نہیں نکلا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جو دعوی کیا تھا بالا آخر لیبارٹری رپورٹ کے بعد وہ دعوی غلط نکلا ہے اور وزیر خوراک کے مطابق یہ گوشت حرام جانور کا نہیں تھا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.