کراچی آپریشن کو دو سال مکمل ، 550 ٹارگٹ کلر ،343 بھتہ خور،913 دہشتگرد گرفتار ہوئے –

کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کے لئے حکومتی اور سیکورٹی اداروں کی کوششیں جاری ہیں ۔ آپریشن کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز حکام نے کراچی میں قیام کی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ رینجرز کے کرنل امجد نے بتایا کہ شہر قائد میں اب تک ساڑھے پانچ سو ٹارگٹ کلرز ، تین سو تینتالیس بھتہ خور اور 913 دہشت گرد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ شہر میں امن کے لئے رینجرز کے تئیس جوانوں٘ نے جانیں قربان کی ہیں ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کہتے ہیں آپریشن مکمل ہونے میں پینتیس فیصد کام باقی ہے۔ کالعدم تنظیموں کے سلیپر سیل اب بھی موجود ہیں لیکن انہیں بھی ختم کر دیا جائے گا ۔ ڈکیتی کی وارداتوں میں 65 فیصد کمی آئی ۔ سٹریٹ کلنگ میں 50 فیصد تک کمی ہوئی ۔آپریشن سے پہلے یومیہ ٹارگٹ کلنگ کی تعداد 8 تھی جو اب 2 ہو گئی ہے۔ مشتاق مہر نے بتایا کہ موبائل چھینا شہر میں اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ، کرائم منیجمنٹ سسٹم کو کمپوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے ۔ آپریشن کے دوران پندرہ ہزار چار سو غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس اور رینجرز حکام کے مطابق کراچی آپریشن کے مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں ۔ ہائی پروفائل کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجیں جائیں گے ۔ شہر قیام امن کے لئے آپریشن کا جاری رہنا ناگزیر ہے۔ – rtttt

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.