محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ڈبل سواری پر پابندی یوم دفاع کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے پولیس کو مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی کا بھی کہا گیا ہے۔ ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Leave a Reply