ہنگو :اے این پی ڈسٹرکٹ کونسلر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں جاں بحق –

ہنگو میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں اے این پی سے تعلق رکھنے والے مقامی کونسلر ممتاز خان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ دوسر ی طرف پشاور میں گاڑی سے پانچ کلو وزنی بم برآمد کرکے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

امن کے دشمنوں کو ہر طرف سے ناکامی ہوئی تو چھپ کر وار کرنے شروع کردیئے ۔ ضلع کونسل ہنگو کے مقامی کونسلر ممتاز خان کی گاڑی کو نواحی علاقے توراوڑی میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ۔

دھماکے میں ممتاز خان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق کونسلر اے این پی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ، سیکورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

دوسری طرف پشاورمیں سپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ایک گاڑی سے پانچ کلو گرام وزنی بم برآمد کرلیا ۔ پولیس نے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے ۔

eeee

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.