یوم دفاع پر ایک منٹ کی خاموشی

یہ فیصلہ 50 سالہ تقریبات کیلئے وزیراعظم کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں قائم کردہ 5 رکنی خصوصی کمیٹی نے کیا۔

کمیٹی نے کہا کہ پوری قوم 1965ءکی جنگ کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 6 ستمبر کو صبح 9 بجکر 29 منٹ سے 9 بجکر 30 منٹ تک ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں 1965ءکی جنگ کے جذبے کی طرح ملک کے دفاع کا عزم کرے گی۔

ایک منٹ کی خاموشی کے دوران تمام سڑکیں، ریلوے ٹریفک رک جائے گی۔ اس دوران لوگ اپنے گھروں اور کام کرنے کی جگہوں پر بھی خاموشی اختیار کریں گے۔

بعد ازاں، ٹی وی اور ریڈیو سمیت تمام میڈیا پر 9 بجکر 30 منٹ سے 9 بجکر 32 منٹ تک قومی ترانہ پیش کیا جائے گا جس کے بعد 65ءکی جنگ کے شہداءکیلئے خصوصی دعا ہو گی۔ml

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.