اسلام آباد میں یوم دفاع پر زندہ مجاہدین افلاک کی تقریب کا انعقاد –

اسلام آباد میں یوم پاکستان پر زندہ مجاہدین افلاک کی تقریب ہوئی ۔ پاک فضائیہ نے صدر پاکستان کو سلامی دی ۔ فضاء میں بلند ہوتے طیاروں نے دلوں کو گرما دیا ، پراٹروپنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ جھپٹنا ، پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنا ، لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ ، کچھ یہی منظر تھا اسلام آباد میں فضائیہ کی تقریب کے دوران جہاں ایف 16 نے پرواز بھری تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے ۔ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار فضائی مظاہرہ ہوا ، دشمن پر دہشت بٹھا دی ۔ مشاق اور شہریار شاہین طیاروں نے بھی اونچی اڑانیں بھریں ۔ معراج طیاروں نے گھن گرج کے ساتھ صدر پاکستان کو سلامی پیش کی ۔ معراج طیاروں نے صدر پاکستان کو سلامی پیش کی ۔ جذبہ حب الوطنی سے بھرپور یہ مناظر دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد بھی جگہ جگہ موجود رہی ۔ پیراٹروپس نے بھی چھلانگیں لگا کر فضائیں رنگین کردیں ۔ – mk

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.