سلطان گولڈن کی جانب سے سینتیس میٹر ریورس جمپ ریکارڈ کرنے کا دعویٰ

سلطان گولڈن نے ریورس کار جمپ میں امریکی شہری کا ستائیس میٹر کار ریکارڈ توڑ کر سینتیس میٹر جمپ کا ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ بارش کے باعث زمین گیلی سیکڑوں افراد کار پر پاکستانی پرچم ستائیس میٹر ریورس کار جمپ کا ریکارڈ توڑنے کا عزم ، تیاریاں مکمل ہونے پر سلطان گولڈن نےسوات میلے میں ہمت باندھی ۔ دعا کی اور ریورس میں کار کی رفتار بڑھائی ۔ کار نے ریورس جمپ کامیابی سے مکمل کیا ۔ سلطان گولڈن نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے سwwینتس میٹر ریورس کار جمپ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ سلطان گولڈن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ریورس کارجمپ میں امریکی سٹنٹ مین روڈ ڈیمی کا ستائیس میٹر جمپ کا ریکارڈ دیا ہے ۔ کہتے ہیں پاکستان کا نام دنیا بھر روشن کرنے کے لئے رسک تو لینا پڑتاہے ۔ جمپ مکمل ہونے پر حکام اُن کے پاس آئے اور خیریت دریافت کی ۔ کامیابی پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور جی او سی ملاکنڈ نادر ملک نے انہیں میڈیل بھی پہنایا اور سرٹیفکیٹ دیا ۔ یہ سرٹیفکٹ اب گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو ریکارڈ کی تصدیق کے لئے بھیجا جائے گا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.