لاہور میں غازی روڈ کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے پڑوسی ملک کو جنگی جنون سے باز رہنے پر خبردار کیا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مودی نے بنگلہ دیش میں پاکستان کا نہیں اپنا مذاق اڑایا، خطے میں مودی سرکار نے امن و امان کا مسئلہ پیدا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈیا پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، ہندوستان کی دھمکیوں سے پاکستان کے دفاع پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
لیگی رہنما نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ 25 سال سے شہر قائد کے لوگ ایک عذاب کا شکار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستی جماعتوں کو بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کو نکالنا ہوگا۔
Leave a Reply