پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بلاول ہائوس لاہور میں یوم دفاع منایا ۔ بختاور بھٹو کے ہمراہ پرچم کشائی کی ۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ قوم وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو سلام کرتی ہے ۔ بلاول ہاوس لاہور میں بلاول بھٹو نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر ملک و ملت کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی ، اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پر پوری قوم جنگ ستمبرکے شہدا ء کو سلام کرتی ہے جنہوں نے وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا وہ قوم کے ہیرو ہیں ۔ وطن کی سرزمین کے لیے جان قربان کرنے والوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔
Leave a Reply