ہفتہ کو جاری ہونے والے بیان میں اسلحہ چھپانے والی جماعت کا نام نہیں بتایا گیا۔تاہم، رینجرز کا کہنا ہے کہ اس نے بھاری اسلحہ برآمد کر کے ’شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا‘۔
بیان کے مطابق، رینجرز کو اسلحہ کی نشان دہی دہشت گردی سے توبہ کرنے والے ایک سیاسی جماعت کے رضا کار نے کی۔
’تفصیلات کے مطابق، سندھ رینجرز نے لانڈھی کے البرق جم خانہ میں سرجیکل کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کیا‘۔
’یہ اسلحہ ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ نے ٹارگٹ کلنگ اور شہر کا امن تباہ کرنے کیلئے استعمال کرنا تھا‘۔
بیان میں بتایا گیا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 12.7 بندوق، گرنیڈ لانچر،ایک 7ایم ایم رائفل، ایک 8 ایم ایم رائفل، ایک پمپ ایکشن 12 بور رائفل، ایک ریوالور، 40 اوان بم،لائٹ مشین گن کے 2730 راؤنڈز، سب مشین گن کے 640 راؤنڈز شامل ہیں۔
Leave a Reply