امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ریت سے مجسمہ سازی کے سالانہ مقابلے کا آغاز ہو گیا ۔ سان ڈیاگو شہرمیں ہونے والے چار روزہ مقابلے میں امریکہ اور روس سمیت مختلف ممالک کے گیارہ ماہر آرٹسٹوں نے حصہ لیا ۔ گھنٹوں کی محنت اور مشقت کے بعد آرٹسٹوں نے دیدہ زیب مجسمے تخلیق کیے ۔ اپنی نوعیت کے اس انوکھے اور دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ بچوں کے آرٹ ایجوکیشن پروگرام کو عطیہ کی جائے گی ۔
Leave a Reply