آزاد کشمیر: محکمہ صحت کے ملازمین کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی

آزاد کشمیر میں محکمہ صحت کے ملازمین گزشتہ 05 روز سے ہڑتال پر ہیں۔ محکمہ صحت کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث طبی معائنہ کروانے کے لئے ہسپتال آنے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسپتال لائے جانے والے مریضوں میں سے بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ دوسری طرف محکمہ صحت کے ملازمین ہیلتھ الاؤنس کے نوٹیفکیشن کے اجراء کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہڑتالی ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات منظور نہ کئے تو وہ 14 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.