سندھ میں بلدیاتی انتخابات رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں کروانے کا فیصلہ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول اور انتظامات کے حوالے سے چیف سیکرٹری صدیق میمن کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری بلدیات اور صوبائی الیکشن کمشنراور پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن تین مراحل میں کرانے کے فیصلے کو حتمی شکل دی گئی۔ پہلے مرحلے میں 31 اکتوبر کو سکھر اور لاڑکانہ میں انتخابات ہونگے۔ دوسرے مرحلے میں 19 نومبر کو میر پور خاص، بینظیر آباد اور حیدر آباد میں انتخابات ہوں گے۔ تیسرے مرحلے میں 3 دسمبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں 29 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، 316 ریٹرننگ آفیسرز اور 551 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات ہوں گے۔ جبکہ 16601 پریزائڈنگ آفیسرز اور 108216 اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسرز ہوں گے۔ الیکشن میں پولیس اور رینجرز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ew

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.