لاہور میں محکمہ لائیو سٹاک کی مضر صحت گوشت کے خلاف کارروائی جاری ، 150 کلو مزید گوشت پکڑا گیا ۔ لائیو سٹاک پنجاب کے حکام کے مطابق چوبرجی کے علاقہ سے 150 کلو مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا گیا ، یہ گوشت حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ایک سٹور میں رکھا گیا تھا جبکہ دو افراد کو بھی اس کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا گیا جن کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے ۔
Leave a Reply