ملک بھر میں یوم فضائیہ بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔ ائیر وائس مارشل سلمان احمد بخاری نے شہید راشد منہاس کے مزار پر حاضری دی ، کہتے ہیں پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی ۔
شاہینوں کی بادلوں کو زیر کرنے اور آسمان کو چھونے والی پروازیں اور پلٹ کر جھپٹنا ، جھپٹ کر پلٹنا اور پھر دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردینا ، یہی وہ عزم ہے جسے شاہین دہراتے ہیں ۔ آج ملک بھر میں یوم فضائیہ بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔ سات ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ نے بھارتی ائیرفورس نے بھارت کو اپنے زخم چاٹنے پر مجبور کردیا ۔
سربکف جانبازوں نے سات ستمبر کو بھارت کے بیشمار طیارے تباہ کر دئیے ۔ آج پاکستان کے تمام ائیر بیسز پر جنگی طیاروں کی نمائش منعقد کی جا رہی ہے ۔ پاک فضائیہ کے سامان حرب کی نمائش بھی کی جا رہی ہے ۔ ہواؤں کا سینہ چیرتے اور گھن گرج کے ساتھ دشمن کے دل لرزا دینے والے
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی فضاؤں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔
یوم فضائیہ کی مناسبت سے ائیروائس مارشل سلمان احمد بخاری قوم کے بہادر سپوت شہید راشد منہاس کی قبر پر پہنچے ۔ ائیر وائس مارشل نے راشد منہاس کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاک فضائیہ کے شہدا قوم کے ہیرو ہیں ۔ وقت پڑنے پر قوم پاک فضائیہ میں راشد منہاس ، ایم ایم عالم جیسے ہیرو دیکھے گی ۔ ائیر وائس مارشل کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی ۔
Leave a Reply