پاکستانی ڈرون براق کا شوال میں حملہ ، تین ہائی پروفائل دہشتگرد ہلاک

پاکستانی افواج اندرون و بیرون ملک خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور پاک فوج کے انجینئرز کے تیار کیے گئے شاہکار ڈرون کو پہلی بار دہشتگردی کے خلاف جنگ میں استعمال کیا گیا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں براق نے اڑان بھری اور دہشتگردوں پر غضب ڈھا دیا ، ڈرون براق نے تین دہشتگردوں کو اپنا ہدف بنایا ، حملے میں تینوں دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق براق کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پہلی بار استعمال کیا گیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے مرنے والے تینوں دہشتگرد ہائی پروفائل تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.