اینٹی کرپشن کی ایک ٹیم نے سوِک سینٹر میں واقعہ لوکل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں چھاپہ مار کر وہاں موجود ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم نے لوکل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے 5 سالوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں لگے ہورڈنگز سمیت دیگر اہم نوعیت کے کاموں کا ریکارڈ قبضے میں لیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے لوکل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے کچھ افسران سے پوچھ گچھ بھی کی اور انھیں بیانات قلمبند کرنے کے لئے بھی طلب کرلیا ہے۔
Leave a Reply