اسسٹنٹ کمشنر یوسف عباسی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمشنر کراچی کی ہدایت پر مہنگا دودھ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں کارروائی کے دوران 11 ڈیری فارمرز کو گرفتار کر لیا گیا اور ان پر 50 ہزار جرمانہ عائد کر کے 6 ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ دودھ کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیمیں کراچی کی مختلف مارکیٹوں کا سروے کر رہی ہیں اور مہنگا دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کو سستے دودھ کا حصول ممکن ہو سکے۔
Leave a Reply