کندھ کوٹ ضلع کشمور میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے گاؤں عالم جاگیرانی کو گھیرے میں لیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ دو گھنٹے آپریشن میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز جاوید علی گولی لگنے سے موقع پر شہید ہو گئے جبکہ ڈی ایس آر آصف بنگش سمیت تین رینجرز اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ مقابلے میں چھ سے زائد ڈاکو بھی زخمی ہو گئے۔ شہید ڈی ایس جاوید علی کندھ کوٹ ریجن کے انچارج تھے۔ اسپتال میں زخمی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آصف بنگش کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Leave a Reply