اسلام آباد: پارلیمنٹری ایجوکیشن پروگرام کا آغاز، کیڈٹس بھی پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھیں گے

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی جانب سے پارلیمنٹری ایجوکشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت پہلی بار دفاع کے تعلیمی اداروں کے کیڈٹس کو پارلیمںٹ میں پارلیمنٹ اور آئین پر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیڈٹس کو سینیٹ کے اجلاس کی کارروائی بھی دکھائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاکول اور رسالپور سمیت نیول کالج کے کیڈٹس کو بھی پارلیمنٹ میں مدعو کیا جائے گا۔ پہلے 26 اکتوبر کو نیول کالج کے کیڈٹس پارلیمںٹ ہاؤس آئیں گے، دوسرے مرحلے میں کاکول اور رسالپور اکیڈیمی کے کیڈٹس کو مدعو کیا جائے گا، پروگرام کے مطابق وکلاء اور دیگر شعبوں کے افراد کو بھی مدعو کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بھی پروگرام پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.