ملک بھر کے تاجروں نے 9 ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ لاہور میں آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے ہڑتال کے ساتھ ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط لکھ کر بھی مدد مانگ لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں کے تحفظات سننے کے لئے آرمی چیف وقت دیں۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے ہی نعیم میر نے بھی اس مرتبہ متفقہ ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہڑتال سے ٹیکس واپس نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔
تاجر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تین بار پہلے بھی شٹر ڈاؤن کر چکے ہیں لیکن ابھی تک حکومت ٹیکس کی واپسی پر لچک دکھانے کو تیار نہیں ہے۔
Leave a Reply