پاک بھارت ڈی جی رینجرز کی سطح پر مذاکرات کل نئی دہلی میں ہوں گے –

پاکستان اور بھارت کے درمیان کل نئی دہلی میں ڈی جی رینجرز کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران اہم امور پر بات چیت کریں گے۔ وفد کی سطح کی ملاقات میں پاکستان چار اہم نکات پر بات کرے گا جن میں غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کی فوری واپسی ، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، بھارت کی طرف سے شراب اور دیگر سامان و کرنسی کی سمگلنگ شامل ہے۔ بھارتی ڈرون کی سرحدی خلاف ورزی اور دو پاکستانی اہلکاروں کی شہادت کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.