انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کا نائب لاہور سے پکڑا گیا ۔ ملزم علی بلوچستان اور کراچی میں دو سو افراد کے قتل میں ملوث ہے ۔ آزادی چوک سے گرفتار پانچ دہشت گرد اہم سیاسی اور عسکری شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔
لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ عمر فاطق کا نائب پکڑ لیا گیا ۔ ملزم بلوچستان اور کراچی میں دو سو سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرچکا ہے ۔ کمانڈر علی کے ساتھ حیدر ، ڈاکٹر کراچی ، نبیل اور سعد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزموں نے صوبے کی انتہائی اہم سیاسی اور عسکری شخصیت کو نشانہ بنانا تھا ۔
پانچوں دہشتگردوں کو منگل کی شام آزادی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ ادھر گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم فورس نے غازی آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے رکن ملزم اکبر معاویہ کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق اکبر معاویہ پولیس کو قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔
ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب راولپنڈی میں پولیس اور حساس اداروں نے ٹیکسلا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے دو سو ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد کرلیا ۔ پولیس نے مبینہ دہشتگرد سید احسن کو گرفتارکرلیا ہے ۔ پکڑے جانے والے دہشتگرد کی نشاندہی پر ٹیکسلا اور روالپنڈی سے اس کے دو ساتھی بھی پکڑلیے گئے
Leave a Reply