آزادی کشمیر کے لیے حریت رہنما متحد ہوگئے ، سید علی گیلانی رہنمائی کریں گے –

آزادی کشمیر کی جدوجہد میں حریت رہنما ایک ہو گئے شبیر شاہ نے سید علی گیلانی سے ہاتھ ملا لیا آغا موسوی اور نعیم خان بھی علی گیلانی گروپ میں شامل ہو گئے۔ ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمدخان اور انجمن شرعی شیعیان کے بانی آغا موسوی نے سید علی گیلانی کی سربراہی میں فورم میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ تینوں کشمیری رہنماؤں نے ہایئڈر پورہ میں سید علی گیلانی کی رہائش گاہ میں ان سے ملاقات کی ۔ دوسری جانب سید علی گیلانی نے سینئرر ہنماؤں کی حریت فورم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ حریت رہنماوں کے متحد ہونے پر بھارتی میڈیا بھڑک اٹھا، بھارتی نیوز چینلز کے مطابق حریت رہنماؤں کا اتحاد پاکستانی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.