لاہور میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مال روڈ، انارکلی، راوی روڈ، لاری اڈہ، صدر، مزنگ ، گلبرگ، بھیکے وال، اکبر چوک ، کوٹ لکھپت ، کالج روڈ اور غازی روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے 29 بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 23 مرد، دو خواتین اور چار خواجہ سرا بھکاری شامل ہیں ۔ پکڑے جانے والے 14 بھکاریوں کو رائیونڈ ہوم اور 15 کو ایدھی ہوم بھیج دیا گیا ۔
Leave a Reply