ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کے باعث آج کراچی کی تقریبا تمام مارکیٹیں بند ہیں ۔ آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو دیگر ٹیکس بھی ادا نہیں کریں گے ۔ دوسری جانب ہڑتال کے باعث معیشت کو اربوں روپےکا نقصان اور دیہاڑی دار مزدور آج اپنی اجرت سے محروم رہا ۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تاجر ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر سراپا احتجاج ہیں ۔ تاجروں کی جانب سے کراچی کی تقریبا تمام مارکیٹیں جس میں بولٹن مارکیٹ ، جامع کلاتھ مارکیٹ ، بھوری بازار، اکبر روڈ ، ریگل چوک ، جوڑیا بازار ، حیدری مارکیٹ اور لیاقت آباد سمیت دیگر چھوٹی مارکیٹیں بند ہیں ۔ دوسری جانب تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ واپس لیا جائے ورنہ دیگر ٹیکس بھی ادا نہیں کریں گے اور ہڑتال و احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ۔ تاجروں کی ہڑتال سے جہاں معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے وہیں دیہاڑی دار طبقہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق یکم اکتوبر سے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ایک بار پھر اعشاریہ 6 فیصد کردی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے جلد اسلام آباد میں اہم اجلاس متوقع ہے ۔
Leave a Reply