کراچی میں ٹارگٹ کلرپھرسرگرم، ایک گھنٹے میں سینئیرصحافی سمیت 3 افراد جاں بحق

امعلوم افراد نے نارتھ کراچی الیون سی کے علاقے میں ان کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے سینیئر صحافی آفتاب عالم کو قتل کردیا۔ امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے آفتاب عالم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چہرے پر لگنے والی گولی آفتاب عالم کی موت کا سبب بنی۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے آفتاب عالم کے سر میں گولی ماری۔

دوسری جانب کراچی کے ہی علاقے نیو کراچی میں پیلا اسکول کے قریب بیکری پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی کراچی وسطی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ  آفتاب عالم  اورپیلااسکول فائرنگ میں ایک ہی گروپ ملوث ہے، دونوں واقعات میں نئی موٹرسائیکل استعمال کی گئی تاہم دونوں واقعات کے ملزمان کے حلیے بھی ایک جیسے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بہادرآباد کے علاقے میں ایک نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ٹیکنیکل انجینئر جاں بحق جب کہ ڈرائیورزخمی ہو گیا تھا۔ اس سے قبل بھی کراچی میں متعدد صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔nn

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.