کراچی میں ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر اربوں روپے بیرون ملک بھجوانے کے الزام میں منی ایکسچینج کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔
کراچی میں قائم گوہر ایکسچینج کمپنی پر غیر قانونی طریقے سے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے، کمپنی اب تک اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوا چکی ہے تاہم غیر قانونی طور پر رقم بھیجنے پر دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کو ایکسچینج کمپنی کا لائسنسں منسوخ کرنے کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے ، تاہم مرکزی بینک کی جانب سے کئی روز گزرنے کے باوجود لائسنسں منسوخ نہیں کیا گیا۔
Leave a Reply