دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے۔ ہمارے ذہنوں میں اچھے اور برے طالبان کا فرق نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہماری پوزیشن واضح ہے۔ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر کے حوالے سے ضرور بات ہوگی ، کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت چاہتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیویارک میں پاک بھارت کسی بھی سطح کی ملاقات کی تجویز زیر غور نہیں ، انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی سفیر کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔
Leave a Reply