جعلی ریٹنگ کے معاملے پر ایکسپریس میڈیا گروپ کو شوکاز نوٹس –

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں ٹیلی ویژن ریٹنگ میں جعل سازی پر بات کی گئی۔ ٹیلی ویژن ریٹنگ جاری کرنے والے ادارے میڈیا لاجک نے ایکسپریس نیوز سے متعلق شکایت درج کرائی تھی ۔ بورڈ اس معاملے پر یکم اگست سے نظر رکھے ہوئے تھا۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ایسوسی ایشن نے اس طرح کی تمام غلط بیانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا لاجک اور ایکسپریس نیوز کے درمیان تنازعے سے میڈیا انڈسٹری کی ساکھ اور اشتہاری صنعت متاثر ہوئی ہے۔ اجلاس نے دونوں اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روکنے کی تجویز دے دی۔ اجلاس کا کہنا تھا کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کسی خوف کے بغیر اس معاملے کی از خود تحقیقات کرے گی۔ پی بی اے نے ایکسپریس کو شوکاز جاری کر کے دس دن میں الزاما ت کا جواب طلب کر لیا۔ معاملے کی چھان بین تک ایکسپریس کی پی بی اے کی رکنیت عارضی طور پر معطل رہے گی۔ پی بی اے کے اجلاس میں ان تمام امور کی مشترکہ طور پر منظوری دے دی گئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.