کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں گرفتار 4 ملزموں نے صفدر باقری اور محمود صدیقی کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ چاروں گرفتار ملزموں کا تعلق ایک سیاسی جماعت ہے۔ ذرائع کے مطابق صفدر باقری 92ء کے آپریشن میں ملک چھوڑ کر فرار ہوا تھا اور کینیڈا میں سیاسی پناہ لی ہوئی ہے۔ صفدر باقری کینڈا سے پاکستان میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق صفدر باقری کراچی کا امن خراب کرنے میں ملوث ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطے میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ صفدر باقری ایک نئی مسلح ونگ بنا رہا ہے جس کی ہدایت ایک پارٹی کے عہدیدار نے دی ہے۔ صفدر باقری کا قریبی ساتھی محمود صدیقی ’را‘ کے تمام امور کا ذمہ دار ہے۔ محمود صدیقی زیادہ تر وقت بھارت میں گزرتا ہے۔ محمود صدیقی ایک سیاسی پارٹی کے لڑکوں کو ٹریننگ کے لئے بھارت بھیجتا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود صدیقی بلوچستان میں ’را‘ کی مدد سے قائم فراری کیمپ کے انتظامات میں بھی ملوث ہے۔ تحقیقاتی ادارے صفدر باقری اور محمودصدیقی کے گروہ کا سراغ لگا رہے ہیں۔
Leave a Reply