نیب نے پیپلزپارٹی کی پہلی وکٹ گرا دی ، ایم پی اے علی نواز شاہ کو پانچ سال قید کی سزا

نیب نے پیپلزپارٹی کی پہلی وکٹ گرا دی ، ایم پی اے علی نواز شاہ کو پانچ سال قید کی سزا
سندھ میں کرپشن کے خلاف مختلف اداروں کا کریک ڈاون جاری ہے ، نیب نے سندھ اسمبلی کے ممبر اور سابق وزیر زراعت علی نواز شاہ ، سابق ایم پی اے خادم حسین شاہ اور امتیاز شاہ کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ علی نواز شاہ میرپور خاص سے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں ، علی نواز شاہ 2008 سے 2013 کی حکومت میں سندھ کے وزیر زراعت رہے ، ان پر اپنی زمین کو ایل بی او ڈی کے درمیان آنے سے بچانے کے لئے اثرو رسوخ استعمال کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی علی نواز شاہ کو 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ، سابق رکن اسمبلی خادم علی شاہ کو 4 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ سابق رکن اسمبلی امتیاز علی شاہ کو تین سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ، تینوں ملزموں کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر ایک ایک سال قید مزید بھگتنا ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے علی نواز شاہ کی گرفتاری اور سزا ایک بڑا جھٹکا ہے ، بلدیاتی انتخابات سے قبل اہم رہنمائوں کے خلاف نیب اور دیگر اداروں کی کاروائیوں نے پیپلز پارٹی کو پریشان کر دیا ہے۔

vc

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.