وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے پہلے مرحلے کی صدارت چودھری نثار علی خان اور دوسرے مرحلے کی صدارت وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت بھی شریک ہو گی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر معاملات سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس کے بعد وزیر داخلہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
Leave a Reply