ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو صحتیابی کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا جب کہ انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا۔ نجی اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے کہا کہ رشید گوڈیل کی طبعیت اب بہتر ہے اس لیے انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کو رینجرز کی نگرانی میں گھر منتقل کیا گیا جب کہ ان کی رہائش گاہ پر سخت حفاظتی انتطامات کیے گئے ہیں اور یہاں پر رینجرز اور پولیس کا گشت بھی ہوگا۔
واضح رہے ایم کیو کے رہنما رشید گوڈیل پر 18 اگست کو کراچی کے علاقے بہادرآباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ حملے میں رشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہوا۔
Leave a Reply