سندھ کے محکمہ بلدیات میں چھ ہزار خالی آسامیوں پر تیس ہزار افراد کی بھرتی کا انکشاف

سندھ میں اندھیر نگری اورچوپٹ راج ہے ملک کے سب سے معتبر نیوز شو ’’دنیا کامران خان کے ساتھ ‘‘میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ کے محکمہ بلدیات میں چھ ہزار خالی آسامیوں پر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے تیس ہزار افراد بھرتی کر لئے اور خزانے کو بھاری جھٹکا لگایا گیا۔ پروگرام میں مزید انکشاف کیا گیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے بغیر ساڑھے چار سو ٹاؤن میونسپل آفیسرز بھرتی کر لئے گئے۔ ان میں وزیر اعلی سندھ، صوبائی وزراء، پی پی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے بیٹے، نواسے، بھتیجے، برادرنسبتی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق میونسپل آفیسرز کے لئے پچاس سے ستر لاکھ روپے فی سیٹ تک رشوت بھی لی گئی۔ ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘میں مزید بتایا گیا کہ سندھ پولیس میں بھی دو ہزار کے قریب غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں۔ lk

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.