ضلعی انتظامیہ لاہور کے زیر انتظام ٹاؤن شپ ماڈل بازار میں آگ لگنے کے باعث متعدد دکانیں اور سٹالز جل کر راکھ ہوگئے۔
550 سٹالز میں سے ستاون سٹالز آگ کی لپیٹ میں آگئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ضلعی انتظامیہ ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں سے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ دکانوں کے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
Leave a Reply