وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر رہنمائوں کا سینٹرل جیل کراچی کا دورہ ، گرفتار علی نواز شاہ سے ملاقات

وزیر آعلیِ سندھ سید قائم علی شاہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید سمیت دیگر رہنمائوں نے سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا اور جیل میں اسیر رکن اسمبلی سید علی نواز شاہ سے ملاقات کی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے ان رہنمائوں نے جیل میں میں اسیر رکن سندھ اسمبلی سید علی نواز شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نیب کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے پر مشاورت بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق علی نواز شاہ کو جیل میں اے کلاس دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر آعلی سندھ نے علی نواز شاہ کی ضمانت کے لئے محکمہ قانون کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علی نواز شاہ کے کیس کی پیروی میں کوئی سستی نہ کی جائے انہوں نے جیل انتظامیہ کو احکامات دیئے کہ علی نواز شاہ کو تمام طبی سہولیات مہیا کی جائیں ۔   ddd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.