وزیر اعلیٰ پنجاب نے اٹک اور جہلم واقعات کا نوٹس لے لیا۔ ناقص ڈینگی اسپرے پر، اٹک اور جہلم کی پوری انتظامیہ معطل کر دی گئی۔ ای ڈی او ہیلتھ، ڈی او ایجوکیشن، ڈی سی اوز اور ٹی ایم اوز بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر ڈینگی اسپرے کو محکمہ صحت کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود، اور مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جہلم کا دورہ کیا، اسپتال میں زیر علاج طالبات کی عیادت کی، اور واقعہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا اعلان کیا۔ ایک ماہ کے دوران، دو تعلیمی اداروں میں ناقص ڈینگی اسپرے کے واقعات نے نہ صرف والدین کو پریشان کر دیا ہے بلکہ متعلقہ سرکاری محکموں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ڈینگی اسپرے کرانے کا کوئی طریقہ کار ہی وضع نہیں کیا گیا۔ حادثات کے بعد حکومت اور انتظامیہ کی پھرتیاں اپنی نا اہلی چھپانے کے سواء اور کچھ بھی نہیں کر پاتیں۔ اگ کم از کم اٹک کے واقعے کے بعد ہی سنجیدگی سے اقدامات کر لئے جاتے تو جہلم کے واقعہ کو روکا جا سکتا تھا۔
Leave a Reply