مکہ مکرمہ حادثے میں پندرہ پاکستانی عازمین بھی زخمی ہوئے ، بنگلا دیش کے پچیس اور بھارت کے دس باشندے بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔ پاکستانی سفیر نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ بھی کیا ۔ صدر اور وزیر اعظم نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ حرم شریف میں ہونے والے حادثے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کا مکہ مکرمہ کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔ زخمیوں میں 15 پاکستانی ، 25 بنگلا دیشی اور 10 بھارتی باشندے بھی شامل ہیں ۔ پاکستانیوں کو اپنے عزیز و اقارب کی معلومات کے لیے ہنگامی کال سنٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔ پاکستانی میڈیکل ٹیم بھی ہسپتال میں جاری امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کو زخمیوں کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کر دی ہے ۔ پاکستانی سفیر کا کہنا ہے وہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ، زخمیوں کے بارے میں تمام معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔ پاکستانی سفیر کا مکہ مکرمہ کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی
Leave a Reply